

Loading content...
قتل ظاہر یہ ہے کہ جسے شہادت کہا جاتا ہے مگر اس شہادت سے پہلے اس کا باطنی قتل ہوتا ہے قتل عشقی ہوتا ہے جیسا عاشق کسی کے حسن پر مر مٹتا ہے اور کہتا ہے میرے محبوب نے اپنے جلووں سے مجھے قتل کردیا ہے… اکثر عرفاکے کلام میں اپنے قتل کا ذکر ہوتا ہے وہ قتل شہادت معنوی ہوتی ہے اور پھر کئی خوش نصیب اس شہادت معنوی کے بعد شہادت ظاہری کے درجے پر فائز ہوتے ہیں یہ دونوں شہادتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی بنیاد مشاہدے پر ہوتی ہے اس لئے شہادت کو شہادت کہاجاتا ہے کہ اس میں مشاہدہ ہوتا ہے شہود ہوتا ہے آنکھوں دیکھی گواہی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار