

Loading content...
یہ مقام انہیں تب ملا جب ان کے سامنے ان کی اصل اعلیٰ بے نقاب کردی گئی نور امام ان کے باطن پر متجلی ہوا بہ الفاظ دیگر ان کی اصل اعلیٰ وہ طینت نوری تھی کہ جس سے ان کے ارواح کی تخلیق ہوئی تھی جو نور اطہر کی ماندہ طینت تھی وہ اصل اعلیٰ یعنی طینت طیبہ کی حقیقت باطنیہ ان کے سامنے بے حجابانہ آکھڑی ہوئی تو انہوں نے اپنے سر سجدے میں رکھ دئیے وہ ایک رات میں قرب اِلٰہی کے کئی درجات طے کر گئے اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ان سے فرمایا اب تم سر اٹھاؤ اب تم اولیا اللہ ہو… اس وقت ذات لا یخلف المیعاد نے اپنا وعدہ پورا کیا جو قرآن کریم میں فرمایا تھا کہ لنبلونکم بشی ئ… اللہ د ان پر اس طرح صلوات پڑھنے لگا جیسا کہ وہ اپنے حبیب ازل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پڑھ رہا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار