

Loading content...
رات کا وقت ہے، دور دور تک پھیلا ہوا ایک دشت ہے، دس محرم کاچاند افق کے زرد چہرے پر آثار تفکر سجائے فلک کے آنچل سے جھانک جھانک کر چاروں طرف دیکھ رہا ہے، پورے دشت پر ایک سناٹا چھایا ہوا ہے، اس دشت میں لگے ہوئے کچھ خیام ایسے نظر آرہے ہیں جیسے چاندنی کے دریا میں حباب چمک رہے ہوں، ان خیام کے اندر منتخب روز گار افراد کا امتحان ہو رہا ہے، سامنے مسند پر کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما ہیں، شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھوں میں چراغ ہے، جناب شیخ عبد العلی ہروی اعلی اللہ مقامہ کے بقول تین ہزار کے قریب افراد خیام کے اندر باہر بیٹھے ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ خوش نصیبوں کو من طلبنی وجدنی کے مراحل طے کروائے جا رہے ہیں…ساری بات آپ نے سنی ہوئی ہے میں یہاں صرف اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ تین مرتبہ چراغ بجھایا گیا، پہلی مرتبہ طلب کا امتحان ہوا کئی ناکام ہوئے چلے گئے، اس کے بعد وجد کا امتحان ہوا کیونکہ طلب قوی تھی اس لئے پھر چراغ بجھائے گئے مگر کوئی گیا نہیں، اس کے بعد عرفان و مشاہدے کے دروازے کھولے گئے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی دستار کے وارث فرماتے ہیں اس وقت امام کائنات علیہ الصلوات والسلام نے ہر شہید کی آنکھوں سے حجابات ہٹا دئیے تھے انہیں ان کے مقامات عالیہ تک دکھائے گئے اور نور اقدس کی جھلک ملی تو محبت کامل ہوگئی اس وقت سارے اصحاب نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور سب نے متفقہ طور پر یہی فیصلہ دیا کہ اب اگر ہماری گردنیں لاکھوں بار تلوار کی دھار سے آزمائی جائیں تو ہم جائیں گے نہیں، جب محبت قوی ہوئی تو عشق بن گئی، رگوں میں سے خون خارج ہوگیا عشق دوڑنے لگا، دلوں سے دھڑکنیں چھن گئیں عشق دھڑکنے لگا، سانسوں سے ہوا باہر ہوگئی سینے میں عشق آ جا رہا تھا… یہ مقام عشق تھا اور حدیث میں کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار