

Loading content...
یہ بات تو متعدد مرتبہ میں بیان کر چکا ہوں کہ محبت کا درجہ الفت کے بعد آتا ہے یعنی محبت کا سب سے پست درجہ الفت ہے جس کا تعلق صرف مالی قربانی تک کا ہوتا ہے اور محبت کا درجہ جانی قربانی تک جاتا ہے اور مؤدت کا درجہ ناموس و عزت کی قربانی تک جاتا ہے مگر یہاں یہ بیان فرمایا جا رہا ہے کہ وجدان کے بعد عرفان و مشاہدہ ملتا ہے اور مشاہدے کے بعد انسان اس پوزیشن میں آتا ہے کہ اسے محب کہا جا سکے یعنی مشاہدے کے بعد انسان اپنی جانی قربانی دیتے ہوئے جھجک تک محسوس نہیں کرتا محبوب پر اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے اسے خوشی ملتی ہے اسی لئے ہمیں جو دعا تعلیم ہوئی ہے اس میں یہی فرمایا گیا ہے ٭ واجعلنی من استشھد بین یدیہ طائعا غیرا مکراٍ… اے میرے خالق مجھے میرے محبوب ازل عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے سامنے اس طرح شہادت سے سرفراز فرما کہ میں اس شہادت کو انتہائی خوشی سے قبول کروں نہ کہ بطرز اکراہ و مجبوری، بلکہ قربان ہوتے ہوئے اتنی خوشی مل رہی ہوجتنی سزائے موت کے مجرم کو اپنی رہائی کی خوشی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار