

Loading content...
اس دور میں علمائے کرام بھی کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ مشاہدہ نہیں ہو سکتا ہے حقیقت یہ ہے کہ جس آدمی کو اللہ کے انوار ازلیہ علیہم الصلوات والسلام میں سے جس ذات اقدس سے زیادہ محبت ہو ان کا مشاہدہ اس دنیا میں بھی ہوسکتا ہے اس لئے لازم ہے ہمیں اس دین کو قبول کرنا چاہیے کہ جس میں مشاہدہ ہو کیونکہ مشاہدے ہی سے ایمان مستحکم ہوتا ہے اطمینان قلب ہوتا ہے جناب ابراہیم علیہ السلام جیسا نبی و خلیل بھی عرض کرتا ہے ٭ رب ارنی کیف تحی الموت… خالق مجھے دکھادے کہ تو مردے کیسے زندہ کرے گا؟ جواب ملتا ہے کیا آپ کا اس پر ایمان نہیں ہے؟ تو عرض کرتے ہیں کہ ایمان تو ہے مگر مشاہدہ ہوجائے گا تو اطمینان قلب ہوجائے گا اس سے یہ ثابت ہوا کہ جناب ابراہیم علیہ السلام جیسے نبی و خلیل کوبھی اطمینان قلب کیلئے مشاہدے کی ضرورت ہے تو ہمارا بغیر مشاہدے کے اطمینان قلب کیسے ہو سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار