

Loading content...
دوستو!ـآپ نے لاتعداد احادیث میں دیکھا ہوگاکہ آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام نے فرمایا ہے کہ فلاںعمل کرنے والا ہمارے مرتبہ یا درجہ کو پہنچ جاتا ہے فلاں عمل کرنے والا فلاں نبی کے مرتبہ یا درجہ کو پالیتا ہے… اس میں ان کی مرتبہ نبوی و رسولی کو پانے کی بات نہیں ہے بلکہ یونی فائیڈ فیلڈ مارشل (Unified Field Marshal) کے قرب کے درجات کے ان نقاط کا ذکر ہے ورنہ کوئی انسان کتنا ہی اونچا کیوں نہ ہوجائے ذاتیات کے لحاظ سے انبیا کی صف میں شامل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اعمال کی بنیاد پر کوئی نبی یا نبی جیسا بن سکتا ہے کوئی انسان چاہے کتنا بڑا عامل کیوں نہ ہو وہ معصوم نہیں بن سکتا اس لئے مرتبہ نبوت میں جانے کا مقصد درجاتِ قرب تک جانے کا ہے نہ کہ مرتبۂ ذات تک جانے کا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار