

Loading content...
اب ہم دیکھتے ہیں کہ جن موجودات کی اصل شری ہے وہ بھی اپنے اصل کی طرف لوٹتی ہیں اور جن کی اصل خیری ہے وہ بھی اپنی اصل کی طرف لوٹ کر جاتی ہیں مگر یہ لازم نہیں کہ وہ اپنی اپنی اصل کے کمال کو پالیں… کیونکہ خیر کا کمال کمالِ خیر ہوگا اور شر کا کمال کمالِ شر ہوگا یعنی دونوں کی انتہائیں ہی ان کا کمال ہوتی ہیں… اہل شر جو ہوتے ہیں وہ اصل شرکی طرف لوٹتے ہیں مگر لازم نہیں ہوتا کہ ہر ملعون شمر و یزید ملعون کے مقام تک پہنچ سکے کیونکہ کمال شر کو پہنچنے والے سارے ظالمین نہیں ہوتے بلکہ وہ بدبخت ملعون گنے چنے ہوتے ہیں اور وہ ظالم ظلم کی آخری حدتک جدوجہد کرنے والے شقی ہی ہوتے ہیں جو شر کی آخری منزل تک جاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار