

Loading content...
دوستو!ـآپ نے دیکھا ہے کہ دنیا کا ہر آدمی اس خواہش کا اظہار کرتا ہوا نظر آتاہے کہ میں…اللہ کو پالوں… میں اللہ کو پالوں… مگر اللہ د کو پانے والے کروڑوں میں ایک یا دو ہوتے ہیں جبکہ اللہ د نے فرمایا ہے ٭ من طلبنی وجدنی… یعنی جس جس نے بھی مجھے طلب کیا اس نے پالیا… اس کا مطلب یہی نکلا کہ بات صرف خواہش کرنے کی نہیں بلکہ اس میں اپنی پوری توانائیوں کو جھونک دینے کی ہے یعنی اس خواہش میں اس قدر کوشش جدوجہد و محنت بھی شامل ہونا ضروری ہے کہ جو حصول مطلوب کیلئے کافی ہوجائے نہ کہ اس کا مطلب انگلش والے لفظ ڈیمانڈ (Demand) کا ہے جس کے معنی مانگ کے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار