

Loading content...
ایک آدمی یہ خواہش کرتا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم بن جاؤں مگر وہ خواہش ایک دل آفرین خیال کی طرف اس کے من میں رہتی ہے وہ اس کیلئے کوئی کوشش نہیں کرتا یہ خواہش ہے… کچھ لوگ وزیر اعظم بننے کی خواہش بھی کرتے ہیں اور حتیٰ المقدور کوشش یا جدوجہد بھی کرتے ہیں مگر ایک وزیر اعظم بننے کیلئے کفایت کرنے والی جدوجہد نہیں کر پاتے اس لئے وہ اپنا مطلوب حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی کوشش ناکافی تھی اگرچہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی مگر وہ اس عہدے کی ضرورت سے کم مقدار میں تھی اس لئے ناکام رہے جیسے کوئی آدمی ایک من وزن اٹھانے کیلئے ایک من کے برابر کی طاقت صرف کرے گا تو تب ہی اٹھا سکے گا ہاں کسی آدمی میں ایک من وزن اٹھانے کی طاقت ہے اور وہ اپنی ساری طاقت صرف کرکے بھی ایک من کو نہیں اٹھا سکتا بس اسی مثال سے سمجھ لیں کہ طلب کے اندر ایک شدید خواہش بھی ہوتی ہے اور اس میں مطلوب کے مطابق کوشش بھی ہوتی ہے جب یہ دونوں چیزیں شامل ہوجائیں تو ایک طالب بنتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار