

Loading content...
وہ مفہوم جو آپ لوگوں کے ذہن میں بھی موجود ہوگا وہ یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے ولی و وارث ہیں اور اس بات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا کہ یہ اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے ولی و وارث ہیں کیونکہ عقلاً، شرعاً، روایتاً، قانوناً، اخلاقاً، رواجاً، انہیں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے وارث و ولی نہیں ہیں بلکہ ہر وہ آدمی جو چاہے منزل انسان تک پہنچا ہے یا نہیں وہ یہ بات ماننے پر مجبور ہے کہ ولی الاوصیا ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہی ہیں کیونکہ والدین کا وارث بیٹا نہیں ہوگا توکون ہوسکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار