

Loading content...
آؤ سارے مل کر یہی دعا کریں کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہمارے سارے ماتمی نوجوانوں کو اپنی نصرت میں قربان ہونے کا اعزاز عطا فرمائیں اور اپنے جدمظلوم علیہ الصلوات والسلام کے انتقام میں شامل فرما کر معراج سعادت عطا فرمائیں اور ہمیں اپنے سامنے شہید ہونے کا اعزاز عطا فرمائیں کیونکہ ہمارے لئے یہی فوز عظیم ہے یہی بات میں نے پہلے عرض کی تھی کہ نجات بغیر محنت کے حاصل ہوجاتی ہے اس سے اگلے مراتب کیلئے محنت درکار ہوتی ہے مرتبہ جتنا اونچا ہوتا ہے محنت اتنی زیادہ کرنا لازم ہوتی ہے کیونکہ ہمارے لئے جو منزل قرار دی گئی ہے وہ فقط نجات کی نہیں بلکہ فوز عظیم کی ہے اس لئے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی ہمیں اپنی سیرت و کردار و افعال اقوال و احوال کو اس انداز میں ڈھالنا ہوگا کہ ہم اپنے شہنشاہ کی نصرت میں شہادت پانے کے قابل ہوجائیں اور ہمیں اپنے اس نجس خون کو اس قدر پاک کرنے کی ضرورت ہے کہ جسے اپنے مالک کی بارگاہ قدس میں نذرانے کے طور پر پیش کیا جا سکے کیونکہ اس مقدس بارگاہ میں تو نجس خون نذر نہیں کیا جا سکتا… جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہم عموما ً پاک ذوات علیہم الصلوات والسلام کی جو نیاز کرتے ہیں اس میں بھی کوئی پاکیزہ جانور نذر کرتے ہیں کوئی شخص کتا نذر نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی قربانی کے دن کتا قربان کرتا ہے اسی طرح ہمیں بھی مولاکریم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی قربانی بننا ہے تو اس کیلئے خود کو پاک کرنا لازم ہے، اپنے آقا عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے قدموں میں اپنی جانیں قربان کرنایہی مومنین کیلئے فوز عظیم ہے اور یہ فوز کس نے عطا فرمانا ہے؟ وہ ہیں… فوز المومنین عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار