

Loading content...
دوستو!ـآپ اپنے اندر مردانگی پیدا کریں اور مولا کی نصرت کیلئے سٹرانگسٹ بوائز (Strongest Boys) بن جائیں اور ایسے جوان بنیں کہ جن پر اولین و آخرین رشک کریں یہ تمہاری جوانیاں یہ شباب تمہارے پاس مولا کی امانت ہیں، ان کی بھرپور حفاظت کریں، اسے کسی بری لت سے نقصان نہ پہنچائیں، انہیں عیاشی کی ہیروئن لگا کر ایکسپائیر (Expire) نہ کریں اس کی اس طرح حفاظت کریں کہ جیسے مولا کریم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف نے تمہیں اپنی قربانی کا ایک بکرا پالنے کیلئے دیا ہے… یہ تمہارا جسم شعائر اللہ کی طرح ہے کیونکہ یہ بھی مولا عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف پر قربان ہونا ہے اس لئے اس کی تعظیم بھی تقویٰ کے قریب ہے اور اس کی عزت کرنا سیکھو اس کا احترام کرو اور بدکاری سے اس کی تذلیل نہ کرو اسے آلوہ کرکے اس کی بے حرمتی نہ کرو اس کا احترام کرو اور اپنی مردانگی کی حفاظت کرو ایک جواں مرد بن کر اپنے شہنشاہ زمانہ کا انتظار کرو اور ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اس جسم کو اپنی نعلین پر قربان کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار