

Loading content...
ان جوانوں کے مردانہ حسن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کوڑا بھی ان پر فریفتہ ہوکر بار بار ان کے جسم سے لپٹ جاتا ہے اور ان کے جسم سے بغلگیر ہوتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہو… آپ نے کبھی ماتمی حلقے میں کسی تنومند نوجوان کو اپنی چوڑی چھاتی پر پوری قوت سے تڑاخ تڑاخ ماتم کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ جس کے انگ انگ سے جوانی اور مردانگی اور شجاعت چھلک رہی ہوتی ہے جس کے گردآلود جسم اور پشت سے زنجیر کا بہتا ہوا لہو اور ہاتھوں میں گنگناتی ہوئی زنجیر اور چہرے پر مردانگی کی جلالت آنکھوں میں بے خوفی اور بے نیازی کی چمک اور ہونٹوں پر مردانہ گمبھیر آواز میں یا حسین علیہ الصلوات والسلام کی صدا کتنی دلکش اور فریفتہ کرنے والی اور کتنی حسین لگتی ہے پسینے سے شرابور جسم کو جب زنجیر آکے بوسے دیتی ہے تو گرد و پیش کی فضا جھوم اٹھتی ہے اور اس کی ایک ایک اداکوفطرت کی دیوی ٹکٹکی باندھے دیکھ دیکھ کر مسحور ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار