

Loading content...
کبھی آپ نے اس پہلوان کو دیکھا ہے جو کسی سے کشتی کرتا ہے اور جسم پر مٹی لگائے ہوئے شجاعت سے سینہ پھیلائے ہوئے میدان میں چلتا ہے تو کتنا خوبصورت لگتا ہے… کبھی آپ نے اس مکینک کو دیکھا ہے جو کسی بڑے سے ٹرک کو اورہال کرکے ڈیزل سے سیاہ لباس اور چہرے پہ کالے تیل کے ساتھ پسینے کے قطرے ٹپکاتاہوا باہر آتا ہے وہ کتنا خوبصورت لگتا ہے… کبھی آپ نے اس فوجی جوان کو دیکھا ہے جو مٹی و گردو غبار میں ڈوبا ہوا چہرے پہ کیموفلاج کیلئے سیاہ لکیریں لگائے مشین گن یا ہاتھ میں راکٹ لانچر لئے چل رہا ہوتا ہے تو اس کا چہرہ کتنا دلکش لگتا ہے ایسے مناظر پہ لاکھوں میک اپ شدہ چہرے قربان کئے جا سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار