

Loading content...
ان کے اس منصوبے پر اس طرح حسن و خوبی سے عمل ہورہا ہے کہ کوئی روک تک نہیں سکتا اور سارے سٹلائیٹ سٹار دیکھیں اس میں سب سے زیادہ چینل انڈیا کے ہیں یا وہ ہیں جو یہودی لابی کے ہیں اور جن پر دن رات فحاشی کا درسِ زندہ جاری ہے یہ بھی ایک نفسیاتی حقیقت ہے کہ مرعوب قومیں راعب قوموں کی نقل کرتی ہیں اور ستم ظریفی یہ ہوتی ہے کہ وہ ان کی اچھائیوں کی بجائے ان کی برائیوں میں نقل کرتی ہیں اسی وجہ سے ہمارے نوجوان ایک مرعوب قوم کی طرح ان کی نقل اتارنے میںمصروف ہیں اور یہی ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے نوجوان ان کی اچھائیوں کی نقل نہیں اتار رہے بلکہ ان کی بری عادتوں کی نقل پہ کمر بستہ ہیں اور آج ہمارے نوجوان ایک محبوبہ طناز کی طرح کمر لچکاتے ہوئے بیوٹی پالر سے فل میک اپ کرواکے باہر نکلتے ہیں اور ایک نوجوان روہانسی شکل بناکر آکے ماں کو شکایت کرتا ہے ممی وہ نکڑ والا چھوکرا مجھے چھیڑتا ہے…اب اس نوجوان کو کون بتائے کہ تم نوجوان ہو تمہارے سامنے تو بڑے بڑے سورماؤں کو نظریں جھکا لینا چاہیے تھیں اور تم ایک دلہن کی طرح دوسرے کی آنکھ برداشت نہیں کرسکتے تو دشمن کے سکڈمیزائیل کے سامنے کیا جم سکو گے… دیکھئے دوستو!ـسچی بات یہ ہے کہ مرد کا حسن اس میں نہیں کہ اس کے چکنے گال ہوں، وہ نازک اندام ہو، بلکہ مردانہ حسن اس میں ہے کہ اس کے کھردرے خدو خال ہوں، ان کے انگ انگ سے مردانگی اور شجاعت ٹپکتی ہو، عورتیں نازک بیلوں کی طرح منڈیروں پر چڑھی خوبصورت لگتی ہیںاور مرد تو ایک تناور درخت کی طرح سڈول، مضبوط، جفا کش، جفا جو، محنت کی تھکان میں نہایا ہوا بہت خوبصورت لگتا ہے… دوستو!ـکبھی آپ نے اس بھینسے کو دیکھا ہے کہ جو دریا سے نہاکر نکلتا ہے اور اپنے بدن پر کیچڑ مل کر کسی نرسل کا پودا اکھاڑ کر سر پہ رکھے ہوئے بھینسوں کے ریوڑ کے آگے آگے چلتا ہے تو کتنا خوبصورت لگتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار