

Loading content...
تیسرا درجہ ہے شہادت کا کیونکہ نصرت کرنے والے بہت ہوں گے مگر شہادت کا درجہ بہت کم خوش نصیبوں کو حاصل ہوگا اور ہماری آخری خواہش خدمت نہیں شہادت ہونا چاہیے کیونکہ اپنے زمانے کے شہنشاہ زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں شہادت پانا ہی فوز عظیم ہے جیسا کہ ہم سعیدان کربلا علیہم السلام کے اس مرتبہ عظیم کو دیکھ کر زیارات میں عرض کرتے ہیں ٭ یا لیتنی کنت معکم فافوز فوزاً عظیما … کاش ہم بھی آپ کی معیت میں ہوتے اور آپ کے ساتھ اپنے آقا علیہ الصلوات والسلام کی نعلین پر جان نچھاور کرکے فوز عظیم کو پا لیتے کیونکہ شہادت کے بعد ہی انسان فوز عظیم کے درجہ کو حاصل کرسکتاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار