

Loading content...
درجہ نصرت یہ ہے کہ ہم ان کے انصار میں شامل ہوں…اور درجہ خدمت یہ ہے کہ ہم ان کے ان خدمت گاروں میں شامل ہوں جو ان کے قریب رہ کر ہمہ وقت خدمت میں مصروف رہتے ہیں یہ مقام درجہ نصرت سے بہت اونچا ہے اس لئے ہمیں اپنے اندر جملہ اچھائیاں صرف اس لئے پیدا کرنا چاہییں کہ ہم اپنے شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی خدمت کر سکیں ہم اس قابل بن جائیں کہ ان کے خدام میں شامل ہوجائیں ہم محرمات شریعہ سے بچیں تواس کی نیت یہ ہے کہ ہم جملہ حرام کام صرف اس لئے چھوڑ رہے ہیں کہ ہمیں اپنے آقا عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی خدمت کا اعزاز مل جائے اور ہمیں اپنے فرائض کو اس لئے ادا کرنا چاہیے کہ ہم کسی فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کی وجہ سے اپنے آقا عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی خدمت سے محروم نہ ہوجائیں یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ نجات بلا محنت مل جاتی ہے جو کوئی بڑی چیز نہیں ہے لیکن درجہ خدمت و نصرت و شہادت کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار