

Loading content...
دوستو!ـاب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ظہور و خروج ہوگا تو ہم تو یہ سمجھتے تھے وہ سارا نظام خود ہی سنبھال لیں گے ہمیں تو کسی مصیبت سے نہ گزرنا پڑے گا بلکہ گھر بیٹھے بٹھائے حکومت اور اقتدار مل جائے گا مگر یہاں تو یہ سننے کو مل رہا ہے کہ ہمیں وہاں بھی شہید ہونا پڑے گا یعنی گردن وہاں بھی کٹوانا ہوگی تو اس کا کیا فلسفہ ہے کہ وہاں اللہ کے کن فیکونی نظام کو ایکٹیو (Active) کرکے سارے دشمنوں کو فتح کرلینا چاہیے ہمیں لڑانے کی کیا ضرورت ہے؟ اورلڑانا بھی ہے تو سیدھی سیدھی فتح دے دیں اس میں ہماری جانوں کی قربانیاں لینے کی کیاضرورت ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار