

Loading content...
یعنی آخری زمانے میں اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف پر قربان ہونے کی تمنا رکھنا اور وہاں اس درجہ شہادت کا ادراک کرنا ہی فوز عظیم ہے اسی لئے یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی فوج میں نصرت کرنے والوں کو ستر یا ستر ہزار شہدا ئے بدر کا ثواب ملے گا… میں یہاں ان کی نعلین پر قربان ہونے والوں کے فضائل بیان کروں گا تو بہت زیادہ وقت صرف ہوجائے گا کیونکہ ان کے فضائل سے کتابیں چھلک رہی ہیں اور ان سے کسی نے انکار بھی نہیں کیا اس لئے اب ہم اپنے بیان کو آگے بڑھاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار