

Loading content...
اس دوران ایک شخص نے عرض کیا آقا جو لوگ اس وقت اس بات سے لاعلم تھے کہ کربلا میں کیا ہو رہا ہے تو کیا وہ بھی مرتد ہوچکے تھے؟ آقائی و مرشدی دام ظلہ التعالیٰ ]ہمیشہ سلامت رہیں[ نے فرمایا ہاں واللہ وہ بھی مرتد ہوچکے تھے اس کے بعد فرمایا کہ تم سوچ رہے ہوگے کہ وہ کیسے مرتد ہوچکے تھے جب کہ انہیں معلوم تک نہ تھا مگر سنو یہ واقعہ کربلا ایک ہی دن میں نہیں ہو ا بلکہ مدینہ طیبہ سے تیاری سے لے کر شہادت کے دن تک پانچ ماہ اور تیرہ دن کاواقعہ ہے اس کا آغاز 28 رجب کو ہوتا ہے اور اختتام 10 محرم کو ہوتا ہے اب خود سوچیں کہ جو شخص پورے پانچ ماہ تک اپنے شہنشاہ زمانہؐسے اس درجہ غافل ہے کہ اسے یہ تک معلوم نہیں کہ ان کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟جس آدمی کو یہ تک معلوم نہیں کہ میرے امام زمانہ ]ہمیشہ سلامت رہیں[ پر کوئی کڑا وقت آچکا ہے تو وہ آدمی مرتد نہیں تو کیا ہے؟ فرمایا حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اپنے امام زمانہؐ سے ایک دن کیلئے بھی غافل ہوتا ہے وہ مرتد ہوجاتا ہے یہ تو پورے پانچ ماہ کی بات ہے…اس بات کی ساری دنیا کو خبر ہوچکی تھی کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کے ساتھ مدینہ طیبہ سے سفر اختیار فرما چکے ہیں اور یہ بھی انہیں معلوم تھا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں اس کے باوجود غافل رہنا اور معلوم تک نہ کرنا کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے یہ ارتداد نہیں تو کیا اسلام ہے؟ ہاں جو لوگ بعد میں قربان ہوئے ہیں وہ توابین ہیں اور ان کے حیثیت ایسی ہے کہ جیسے نمازکا وقت گزرجانے پر نماز ادا کی جائے مگر جب تک انہوں نے جان کی قربانیاں نہیں دی ہیں وہ بھی مرتد ہی رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار