

Loading content...
بات یہ ہے کہ جس طرح دیگر جانوروں کا فوز عظیم اس میں ہے کہ وہ اپنی سے بالا نوع پر قربان ہوں اسی طرح انسان کا فوز عظیم بھی اسی میں ہے کہ وہ بھی اپنی نوع سے بالا ترین نوع یعنی محمدؐآل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام پر قربان ہو ورنہ وہ کبھی بھی فوز عظیم کو نہیں پا سکتا جیسا کہ ہم جب بھی شہدا کربلا علیہم الصلوات والسلام کی زیارت کرتے ہیں یا زیارات منقولہ پڑھتے ہیں تو اس میں یہی عرض کرتے ہیں یا لیتنی کنت معکم فافوز فوزاً عظیما ہائے کاش ہم بھی آپ کی معیت میں ہوتے اور آپ پر اپنی جان نچھاور کرکے فوز عظیم حاصل کرتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار