

Loading content...
اس پر انہوں نے جلال فرمایا تو ان کی صاحبزادی نے عرض کیا بابا جان میں آپ کی بیٹی ہوں مسائل فقہ و احکام شریعہ سے میں بھی واقف ہوں مگر میں آج تک یہ معلوم نہیں کر سکی کہ آپ نے یہ اپنے لئے گھر کے جانوروں کے ذبح کرنے پر جو پابندی لگائی ہے یہ کس قانون کے حوالے سے ہے؟…انہوں نے فرمایا بیٹی آج اس کی وجہ بھی سن لیں… فرمایا جب خالق نے انواع عالم کو خلق فرمایا تھا تو ان میں درجات مقرر فرمائے تھے اور اس میں ہر نوع کی فضیلت کے ساتھ اس کی عبادت میں بھی درجات تھے اس پر اس وقت کچھ انواع کی بعض اقسام نے یہ عرض کیا تھا کہ خالق ہمیں اپنے سے اعلیٰ انواع کے عبادات میں سے بھی کچھ حصہ عطا فرما اور ہمیں ان کی عبادات میں شامل فرما اس طرح خالق نے ان کی استدعا پر کرم فرمایا اور ان سے فرمایا کہ یہ بات اس طرح ہوسکتی ہے کہ تمہیں اپنی جان کی قربانی دینا پڑے گی جن جن اقسام نے اس قربانی کو قبول کیا تھا خالق نے انہیں انسان پر حلال فرمایا تھا تاکہ انسان انہیں ذبح کرے اور انہیں کھائے وہ انسان کا جزو بدن بن جائیں اور انسان کی بنیادی انرجی (Energy) بن جائیں اور انسان اس قوت سے جو نیک اعمال و عبادات کرے گا اس میں وہ جانور بھی برابر کے شریک ہوں گے ہم نے ان جانوروں کے ذبح کرنے سے اس لئے روکا تھا کہ اگر کوئی جانور صرف ہمارے لئے ذبح ہوا اور ہم اسے اس کے معیار کی عبادت فراہم نہ کرسکے تو کل بروز قیامت یہ ہمارا گریبان گیر ہوگا اور کہے گا کہ میں نے تو عبادت کیلئے اپنی جان کی قربانی دی تھی تو نے تو میری جان کی قربانی کو رائیگان کردیا ہے اس وقت ہم کیا جواب دیں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار