

Loading content...
ایک وقت ایسا آیا کہ وہ بیمار ہوئے تو بیماری شدت اختیار کر گئی، اہل خانہ حکیم کو بلا لائے، اس نے کہا ان کے جسم میںخون کی کمی کی وجہ سے کمزوری ہے اس لئے ان کی غذاکا خیال رکھیں اور انہیں فوری طور پہ یخنی دینا شروع کردیں اور ابھی ابھی انہیں یخنی دیں، اہل خانہ نے فوراً نوکر بھیجا کہ جس مخصوص قصاب سے وہ گوشت خرید کرتے ہیں اس سے گوشت لاؤ جا کر دیکھا تو اس کا سارا گوشت بک چکاتھا اور اس کے پاس گوشت تھا نہیں اور انہوں نے کسی اور سے گوشت لینا نہیں تھا اس لئے وہ نوکر خالی ہاتھ واپس آ گیا اور اس نے جب اہل خانہ کو آکر ساری صورت حال سے آگاہ کیا تو ان کی دختر نیک اختر نے مجبوری کے وجہ سے اور والد محترم کی صحت کے پیشِ نظران کے حکم سے صرفِ نظر کرتے ہوئے گھر کی ایک مرغی اسے دی کہ اسے جلدی سے ذبح کر کے لاؤ تاکہ ان کے کھانے میں تاخیر نہ ہو، سواس نے ایسا ہی کیا مگر جب وہ خادم دروازے پر گوشت لایا تو اس وقت علامہ صاحب کی اس پر نگاہ پڑی تو فوراً دختر سے سوال کیا یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا بابا جان یہ مرغی کا گوشت ہے؟ انہوں نے دریافت فرمایا یہ کہاں سے آیا ہے؟ انہوں نے ساری صورت حال عرض کردی کہ یہ تو ہمارے اپنے گھر کی مرغی ہے اور ہم نے اسے ذبح کرنے کا حکم دیا تھا کیو نکہ بازار میں گوشت موجود تھا ہی نہیں اورآپ کی صحت کیلئے گوشت کی فوراً ضرورت تھی سو ہم نے اپنی مرغی دے دی، انہوں نے فرمایا کیا آپ کو ہمارا حکم بھول گیا تھا؟ انہوں نے عرض کیا جی نہیں ہمیں آپ کا فرمان یاد تھا مگر آپ کی صحت کا معاملہ تھا اس لئے ہم نے آپ کے حکم سے صرف نظر کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار