

Loading content...
اس کی ایک مثال عرض کرتا ہوں کہ حیوانات میں گیدڑ، چوہے، کتے سے لے کر ہاتھی تک ہیں ادھر ایک سیل کے جرثومے سے لے کر شارک اور وہیل مچھلی تک ہیں مگر ان میں سے افضل کون ہے؟ جو اپنی نوعِ اعلیٰ یعنی انسان کے سب سے زیادہ کام آتا ہے اور انسان پر سب سے زیادہ قربانی دیتا ہے وہ یہ اہلی جانور ہیں جو انسان پر اپنی خدماتی قربانیاں دیتے ہیں، اپنے بچوں کا اولین حق یعنی دودھ کے معاملے میں ایثار کرتے ہیں اور اپنے بچوں کی بجائے ہمیں پلا دیتے ہیں اسی طرح اپنی جان کی قربانی دے کر انسان کے پیٹ کے جہنم کو سرد کرتے ہیں، اپنے جسم کا لباس یعنی اون اتار کر ہمیں دیتے ہیں اور ہمارا سردی سے تحفظ کرتے ہیں، سواری کے کام آتے ہیں، حتیٰ کے ہم اپنے استحقاق سے زیادہ بھی ان سے قربانیاں لیتے ہیں یعنی اپنے تفریح طبع کیلئے ان کی جانیں لیتے ہیں، انہیں آپس میں لڑا کر شغل بناتے ہیں، یہ ایک ظلم ہے کہ جس کی سزا ہمیں بہت بری طرح بھگتنا پڑے گی مگر انہوں نے کبھی انکار نہیں کیا تو میں عرض یہ کر رہا تھا کہ حیوانات میں سے سب سے افضل وہ جانور ہیں جو انسان پر قربان ہوتے ہیں اسی طرح جملہ انواع عالم میں یہ قانون ہے کہ کسی بھی نوع سے جتنے انواع نیچے ہوں گے ان سب کیلئے معراج شرافت و فضیلت یہ ہے کہ وہ اپنے انواع بالا پر قربان ہوں اوریہی قربان ہو کر معراج سعادت کوپانا ان کیلئے کہلاتا ہے فوزِ عظیم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار