

Loading content...
دوستو!ـیہ ایک حقیقت ہے کہ اس کائنات میں موجود جملہ انواع کیلئے معراج سعادت یہ ہے کہ وہ اپنی نوع سے بالا نوع پر قربان ہوں اور ہر قسمی قربانی دیں جیسا کہ نوع جمادات جو سب سے نیچے والی نوع ہے اور اس سے اوپر والی نوع ہے نباتات اب اس کلیہ کے مطابق نوعِ جمادات کانوعِ نباتات پر قربان ہونا معراج سعادت ہے اسی طرح نوع نباتات کا نوع حیوان پر قربان ہونا ہی اس کا مقصد حیات ہے یعنی اس کی حیات کی حقیقی اور اعلیٰ ترین قیمت ہے اسی طرح نوع حیوان کا نوع انسان پر قربان ہونا اس کا معراجِ سعادت ہے اور ہر نوع کے اندر اس نوع کے اقسام ہوتے ہیں ان میں بھی فضیلت و شرافت کا پیمانہ قربانی ہوتا ہے یعنی وہی افرادِ نوع باقی نوع سے افضل ہوں گے جو اپنے سے اوپر والی نوع پر زیادہ سے زیادہ قربانیاں دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار