

Loading content...
دوستویہ انسان کی فطرت ہے کہ جب تک اس کے سامنے کوئی بلندی رہتی ہے اس میں اسے پانے کی حسرت رہ جاتی ہے اس کے دل میں ایک آرزو ایک خواہش ہمیشہ مچلتی رہتی ہے کہ وہ اس بلند مقام کوبھی پا لیتا یا پا سکتا مگر ایک مقام ایسابھی ہوتا ہے کہ جہاں انسان کی ترقی کے سارے راستے ختم ہوجاتے ہیں اور انسان ایک ایسے پہاڑ پر کھڑا ہوتا ہے کہ جہاں سے آگے اسے کوئی دوسری چوٹی نظر آتی ہی نہیں… مقربین کو اپنے مقامات کے بعد وہ مقامات نظر آتے ہیں کہ جو پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے انوارِ ذات کے ہیں جنہیں پانے کی انسان ویسے بھی خواہش نہیں کر سکتا اسی طرح کسی بھی فرد کے خواہشات اور ترقی کی آخری منزل جو ہوسکتی ہے اس کی کا نام ہےفوز عظیماور یہ اس وقت حاصل ہوتا ہے کہ جب انسان اس دنیا سے کلی طور پر نجات حاصل کرلیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار