

Loading content...
انسان جب مجرم ہوتا ہے تو اس کی اولین خواہش یہ نہیں ہوتی کہ کوئی مجھے اس جرم کی شنوائی کے وقت خود جج بنادے بلکہ وہ اس سے آگے سوچ ہی نہیں سکتا کہ اسے کوئی سزا نہ ملے اس کی پہلی اور آخری خواہش یہی ہوگی کہ وہ اس جرم میں کہ جو اس نے کیا ہے اور اس پر ثابت ہے وہ اس سے کسی طرح بری ہوجائے یا پھر اسے معاف کردیا جائے اور اگر ایسا ہوجائے تو وہ بڑی خوشی سے یہ گاتا ہوا باہر آتا ہے کہجان بچی سو لاکھوں پائے خیر سے بدھو گھر کو آئے سرائیکی میں کہتے ہیں لکھ کھٹیا ڈومنی جو ڈوم سلامت آیا یہ بھی ایک کامیابی ہی ہے یہ انسان کی آخری منزل نہیں ہوسکتی بلکہ مجرم کی آخری منزل ہو سکتی ہے اب جو دوسری منزل ہے اس میں انعام بھی شامل ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار