

Loading content...
اسے میں ایک مثال سے پیش کرتا ہوں… ایک بادشاہ کے دربار میں ایک ہی وقت میں دو آدمی پیش ہونے کو آئے ایک آدمی کسی جرم میں ملوث تھا اور دوسرا آدمی ایک نجومی تھا جسے بادشاہ نے بلایا تھا کہ میں تمہارا امتحان لوں گا اگر تم امتحان میں کامیاب ہوگئے اور تم ہمارے معیار پر پورے اترے تو ہم تمہیں دربار میں شاہی کرسی عطا کریں گے اور تمہیں اپنے رتنوں میں داخل کردیں گے اور ہاتھی کی سواری کا اعزاز بھی دیں گے… شرف باریابی دینے کے بعد نجومی کا امتحان لینے کی غرض سے بادشاہ نے پہلا سوال یہ کیا کہ تم اپنے علم نجوم کے ذریعے یہ بتاؤ کہ میں آنے والے مجرم کو سزا دوں گا یا چھوڑ دوں گا؟ اس نے کہا بادشاہ آپ مجھے کاغذ دیں میں اس پر اپنا جواب لکھ دوںگا آپ اپنے فیصلے کے بعد اسے پڑھ لیں اس نے ایسا ہی کیا اس کے بعد اس مجرم کو بلایا گیا اور اس کے کیس کی سماعت کی گئی اور اس پر جرم ثابت ہوگیا اس پر بادشاہ نے کہا تم مجرم ہواس لئے ہم تمہیں سزا کا حکم دیتے ہیں عین اس وقت اس کی ماں آگئی اور اس نے رونا شروع کردیا اس پر بادشاہ کو اس پر رحم آگیا اور اسے چھوڑدینے کا حکم دیا اور وہ سزاسےنجات پا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار