

Loading content...
میں یہ عرض کروں گا کہ نجات تو معمولی سی چیز ہے اس لئے اس کیلئے کسی بڑے عمل کی ضرورت ہے ہی نہیں بلکہ یہ تو پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی محبت کا پہلا تحفہ ہے جو صرف تولاو تبرا سے حاصل ہوجاتا ہے عزاداری کے ایک آنسو اور پرسہ داری کے سینے پہ پڑنے والے ایک ہی ہاتھ سے حاصل ہوجاتا ہے مگر یہ اصل مقام نہیں یہ کوئی اتنا بڑا عہدہ نہیں کہ جس کی خواہش کی جائے کیونکہ جب کسی نے امام صادق علیہ الصلوات والسلام کی بارگا میں عرض کیا کہ آقا میرے حق میں دعا فرمائیں کہ مجھے جنت نصیب ہو…اس وقت امام علیہ الصلوات والسلام نے مسکرا کر فرمایا کہ جنت میں تو تم موجود ہو دعا یہ کرواؤ کہ تمہیں کوئی اس جنت سے نکال نہ دے… اس نے عرض کیا آقا میں کس جنت میں موجود ہوں؟ تو آپ نے فرمایا ہماری ولا اور محبت ہی جنت الفردوس ہے یعنی یہ چیز تو انسان کو ولائے آل محمدعلیہم الصلوات والسلام کے پہلے تحفہ میں ملتی ہیں اب اس کے حصول کی خواہش کرنا تحصیل حاصل کے برابر ہے اس لئے ہمارے سامنے جو مقصدِ حیات ہونا چاہیے وہ یہ نہیں کہ ہمیں جہنم سے نجات ملے یا جنت ملے بلکہ ہمارے سامنے تو ایک اور منزل ہے جو نجات سے بھی بہت اونچی چیز ہے اور وہی چیز ہمارے لئے قابلِ حصول اور وہی ہمارے لئے ایم آف لائف یا گول آف سٹرگلز (Aim of Life or Goal of Struggles)ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار