

Loading content...
اس دور میں سب سے بڑی نجات جو ہماری قوم کو ضرورت ہے وہ ہے ابلیس کی غلامی سے نجات حاصل کرنا، کیونکہ اس دور میں نفس عمارہ فرعون کی طرح ہمارے جسم کی مملکت خدا داد پر مسلط ہوچکا ہے اور خواہشاتِ نفس کی ٹاسک فورس دن رات ہمارے درپئے ہلاکت ہے، ابلیس نے اپنی غلامی کی زنجیر کے حلقوں کو اور زیادہ تنگ کردیا ہے، معصیت اور ظلم کی ضربوںسے ہماری روح لہو لہان ہوچکی ہے اور اس شیطانی اطاعت کے بارِ گراں سے ہماری کمریں چٹخارے لے رہی ہیں اس لئے یہ عین وہ وقت ہے کہ جب ہمیں اپنے سفینہ نجات میں پناہ لینا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار