

Loading content...
بحیثیت جماعت شیعان بحرین کا واقعہ دیکھیں جب جناب علی ابن عیسٰی ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے نام استغاثہ کرتے ہیں تو ایک رات میں پوری قوم شیعہ کو ظالمین کے مکر و کید سے نجات عطا فرماتے ہیں اسی طرح جس معاملے میں بھی دیکھیں گے آپ کو یہی نجات عطا فرماتے ہوئے مصروف نظر آئیں گے حتیٰ کے اگر کوئی راستہ بھی بھول گیا ہے اور صحرا وجبل میں بھٹک کرمرنے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے تو اس وقت انہیں رہنمائی فرماکر اپنے نجات دہندہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کتب غیبت آپ کے سامنے ہیں آپ ایک ایک کرب و مصیبت کو تلاش کرتے جائیں اور سینکڑوں واقعات دیکھتے جائیں کہ انہوں نے کس طرح نجات بخش کر بتادیا ہے کہ ہم ہی سفینہ نجات ہیں یہ نہیں کہ یہ آئندہ کے کسی زمانے میں نجات دینے والے ہیں بلکہ یہ اپنے دور امامت ہی سے نجات کا وہ سفینہ ہیں کہ جس کی آغوش میں تڑپتی انسانیت سستا رہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار