

Loading content...
ہر اس حرکت و سکون، فعل و فکر، خیال و گمان، نیت و خواہش سے چھٹکارا پانا ہے کہ جو ہمارے کریم آقا عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کیلئے ناپسندیدہ ہے چاہے وہ کردنی، خوردنی، نوشیدنی چیز ہی کیوں نہ ہو…اگر ہم خود کو اس کوشش میں مصروف کردیں گے تو اپنے اندر ایک عزت نفس کا احساس بیدار پائیں گے جو ہم سے کوئی بھی گھٹیا حرکت سرزد نہ ہونے دے گا جب ہم تزکیات نفس کے ذریعہ اپنے من کو ٹرانس پیرنٹ (Transparent) بنا لیںگے تو پھر ہمارے اور ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے مابین کوئی بھی چیز مانع نہ رہے گی ہم جب چاہیں گے اپنے محبوب ازل عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی زیارت سے مشرف ہوجائیں گے کیونکہ وہ تو ہمہ وقت ہرجگہ موجود ہیں ہمیں تو صرف اپنے اندر الیکٹرونک سسٹم (Electronic System) ٹیون(Tune) کرنا پڑے گا انہوں نے کہیں باہر سے تھوڑی آنا ہے وہ موجود تو پہلے ہی سے ہیں ہم خود کو ٹیون (Tune) ہی نہیں کر پا رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار