

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ہمارا گول آف سٹرگلز(Goal of Struggle) جنت نہیں بلکہ ہمارے سامنے صرف ایک مقصد ہونا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ ہم کسی نہ کسی طرح سے اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے انصار و اصحاب میں شامل ہوسکیں یہی ایک انسان کی معراج سعادت ہے کہ جب شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف تشریف لائیں تو ہم ان کی نصرت اور خدمت کے شرف سے مشرف ہوں کیونکہ جنت تو وہ کسی کوبھی عطا فرما سکتے ہیںمگر اپنی خدمت اور نصرت کیلئے انہوں نے ایک میرٹ (Merit) رکھا ہوا ہے کہ جو اس میرٹ (Merit) پر پورا اترے گا اسی کو یہ اعزاز ملے گا اور یہی وہ اعزاز ہے کہ جس کے بارے میں فرمایاگیا ہے کہ اس اعزاز کو پانے والا افضل اہل کل زمان ہوگا ہمیں اس دور میں جہد مسلسل کی ضرورت ہے کہ ہم مسلسل یہ کوشش کرتے رہیں کہ اس دور میں بھی اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے مربوط رہیں اور مابعدالخروج بھی ان کے جانثاروں میں شامل ہوجائیں اور اپنا یہ نجس خون اتنا پاک کرلیں کہ اسے اپنے آقا کی نعلین پر بہاتے ہوئے احساس نجاست نہ رہے کیونکہ بہت سی احادیث میں ہے کہ آپ کی نعلین پر قربان ہونے والوں کا درجہ سترشہدائے بدر کے برابر ہوگا اور بعض احادیث میں تو سترہزار شہدائے بدر کے برابر کا درجہ بھی بیان فرمایا گیا ہے … یہ آپ خود سوچیں کہ اتنے اونچے میرٹ (Merit) کیلئے کتنی جدوجہد کرنا ضروری ہوگی کیونکہ جو آدمی کمپی ٹیشن (Competition) میں شریک ہوتا ہے اسے بہت سی اضافی محنت کرنا ضروری ہوتی ہے چاہے وہ جسمانی کام کا کمپی ٹیشن (Competition) ہویا یا ذہنی، چاہے وہ اولمپک کا میدان ہو یا شہادت کا، جہاں بھی کمپی ٹیشن (Competition) ہوگا وہاں اضافی محنت کرنا ناگیز ہوگا اسی طرح ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ اپنے مربی اپنے مالک حقیقی عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی نصرت کیلئے عام روٹین (Routine) سے بہت زیادہ محنت کرنا لازم ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہم اس روٹین(Routine) کے اعمال کی بنیاد پر اپنی روحانیت ڈیویلپ(Develop) نہیں کر سکتے اور نہ ہی کر سکے ہیں اور نہ ہم اس عمومی نظریات و اعمال کی بنیاد پر اخلاقی و روحانی ترقی کر پائے ہیں ہاں اگر ہمیں اس قابل بننا ہے کہ ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی خدمت کے معراج کو پائیں تو پھر ہمیں روحانیاتی راستہ اختیار کرنا پڑے گا، تزکیات نفس کی دشوار گزار وادیوں سے گزرنا پڑے گا، ہمیں لذات نفس کو کچلنا پڑے گا اور نفس کشی کے پر خار صحرا میں پابرہنہ چلنا پڑے گا ورنہ ہم اپنی منزل مراد کو نہ پا سکیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار