

Loading content...
کل چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کا دور حکومت آئے اور اس میں ان کے شاہی تخت آراستہ ہوں اور وہاں کئی خوش نصیب لوگ ان کی خدمت میں موجود ہوں ان کی زیارت سے مشرف ہورہے ہوں اور اس وقت کئی ملکوت ہمارے جرائم کی لسٹ لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوں اور عرض کریں کہ ان کے باقی اعمال تو یہ ہیں نہ کہیں حلال و حرام کی تمیز ہے، نہ نماز و عبادت کا کہیں ذکر ہے، نہ دیگر فرائض شرعی کہیں نظر آتے ہیں، نہ ہی اخلاقی پابندیوں کا کہیں تذکرہ ہے، ہاں یہ محرم کے ایام میں روتے ضرور تھے اس کے علاوہ ان کا کوئی کام قابل ذکر نہیں ہے یہ سن کر شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف فرمائیں کہ یہ ہمارے جد اطہر کے رونے والے ہیں اور ہمارا رونے والوں سے جنت کا وعدہ ہے اس لئے انہیں ہمارے دربار میں مت لاؤ کیونکہ ہم انہیں دیکھنا نہیں چاہتے ان کے گناہوں کی یہ سزا ہے کہ ہم انہیں اپنی زیارت سے محروم کرتے ہیں ہاں تم انہیں جنت کے کسی گوشے میں ڈال دو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار