

Loading content...
دیکھئے سارے مسالک کہتے ہیں کہ بلعم باعور کا گدھا بھی جنت میں جائے گا یہ بھی کہاجاتاہے کہ اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا اگر بات کو اسی طرز پہ آگے بڑھائیں تو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب سے جو کتے منسوب ہوں گے وہ بھی تو جنت میں ضرور جائیں گے… اسی طرح سلمان پاک سلام اللہ علیہ کے حکم پر جن کتوں نے مدائن میں پہرے دئیے تھے ان کا بھی جنت میں جانا لازم ہوگا اسی طرح جن گدھوں کو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مخلص اصحاب کرام نے اپنے تصرف میں لایا ہوگا وہ بھی تو جنت میں ضرور جائیں گے اسی طرح آگے سوچا جا سکتا ہے … اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک طرف جنت کا ایک حصہ گدھوں گھوڑوں اور کتوں سے بھرا ہوا ہواوراسی میں ہم جیسے مومنین کو بھی ڈال دیا جائے تو کیا یہ جنت کسی مہذب انسان کی منزل مراد ہوسکتی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار