

Loading content...
ممکن ہے میری رائے غلط ہو یا میرا تجزیہ غلط ہو مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے لئے جو گول آف لائف (Goal of Life) دیا گیا ہے وہ بہت ہی سہل الحصول ہے ہمیں اہل منبر کی طرف سے جو مسلسل پیغام مل رہا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کیلئے سب سے بڑی چیز ہے آخرت میں جہنم سے بچ جانا اور اس سے بچنے کا ایک ہی نسخہ ہے وہ ہے رونا یا رلانا… یعنی ہمارے سامنے نوشیرواں اور حاتم جیسی نجات ہی کوبڑی چیز بنا کر پیش کیا جارہا ہے کیونکہ ان دو لوگوں کیلئے فرمایا گیا تھا کہ یہ شخصیات ایسے تھے جن میں ایک ایک صفت اِلٰہی موجود تھی ایک میں عدل کی صفت تھی دوسرا جواد]سخی[تھا اس لئے ان دونوں کو جہنم میں نہیں ڈالا جائے گا بلکہ ان کیلئے اعراف میں اس دنیا جیسی ایک زمین و مکان فراہم کئے جائیں گے اور انہیں اس دنیا جیسا لذیذ کھانا بھی ملے گا اور وہ جنت میں نہ جا سکیں گے کیونکہ وہ مسلمان نہ تھے مگر وہ جہنم میں بھی نہیں جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار