

Loading content...
ہمارے پیش نظر صرف یہ بات رہتی ہے کہ ہم اس چیز سے نجات حاصل کریں کہ جو ہمیں ناپسند ہے یا جس سے ہمیں کوئی تکلیف پہنچ سکتی ہے یا ہمیں جس چیز سے ذرا سی اذیت پہنچ سکتی ہے یہ نجات کا عوامی تصور ہے اہل عرفان کا تصور نجات یہ نہیں ہے کیونکہ عوام و خواص میں یہی فرق ہوتا ہے کہ ان کے درمیان جو تصورات ہوتے ہیں وہ جدا جدا ہوتے ہیں ایک عام آدمی اسی بات کو بہت بڑی چیز سمجھتا ہے کہ اسے اس دنیا میں کسی بھی اذیت ناک چیز کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آخرت میں بھی کسی بڑی سزا سے دوچار نہ ہونا پڑے ہمارے اسی عوامی تصور نے اب تو ہمارے اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے کیونکہ ہمارے سامنے جو ٹارگٹ (Target) رکھا گیاہے یہ بہت ہی چھو ٹا ہے یعنی ہمیں جو سب سے بڑی اچیومنٹ (Achievement) دی گئی ہے وہ اتنی آسان ہے کہ وہ ہمیں ایک جمپ میں مل جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار