

Loading content...
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ کیا واقعاً وہ 72 آدمی موت سے بچ بھی گئے تھے؟ کیونکہ جب کشتی کوہِ جودی سے ٹکرائی تو وہاں آپ اترے اور اپنے ساتھیوں سمیت رہنے کا پروگرام بنایا ہی تھا کہ وہاں طاعون کی وبا پھوٹ نکلی اور ان ہمراہیوں میں سے ایک بھی نہ بچ سکا اور ان کے بعد ان کے تین بیٹوں کی اولاد سے سلسلہ نسل چلا یعنی جناب سام، جناب ہام اور جناب یافث کی نسل ہی آج اس زمین پر موجود ہے ان نجات پانے والوں میں سے کوئی نہ بچا تھا اس لئے جناب نوح علیہ السلام کو آدم ثانی بھی کہاجاتا ہے… سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا صدیوں کی تبلیغ کے بعد چند آدمیوں کو مہینہ دو مہینہ کیلئے موت سے بچا لینا اتنا بڑا کارنامہ ہو سکتا ہے کہ جس پر انہیں نجی اللہ کا خطاب دے دیا جائے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار