

Loading content...
مگر بدقسمتی کا عالم یہ ہے کہ لفظ نجات ایک ایسا لفظ نظر آتاہے کہ جس کی نہ تو کوئی جامع و مانع تعریف وضع کی گئی ہے اور نہ اس کی حدبندی ہوئی ہے جیسا جس کا جی چاہتا ہے اس سے ویسا ہی مطلب لے لیتا ہے جو جی چاہتا ہے اس کا مفہوم بنالیا جاتا ہے بدھ مت کے اندر نجات کا تصور نروان کی شکل میں ہے، ہندو دھر م میں نجات کا تصور مکتی ہے اور اس کی وجہ سے ان کے پوتراستھانوں پر مکتی آشرم بنے ہوئے ہوتے ہیں یعنی وہ کہتے ہیں کہ جب تک ایک روح اپنے (Pass Mark) پاس مارک حاصل نہیں کرلیتی وہ بار بار کسی نہ کسی شکل میں آتی رہتی ہے اس کا آواگون لگا رہتا ہے اسے نظریہ تناسخ بھی کہا جاتا ہے اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی لڑکا کسی کلاس کا امتحان دیتا ہے اور نتیجہ آنے پر اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی مضمون میں فیل ہو گیا ہے تو اسے پھر امتحان میں جانا پڑتا ہے اسی طرح روح یہاں بار بار امتحان میں آتی رہتی ہے جب تک وہ سارے مضامین کلئیر (Clear) نہیں کر لیتی وہ آواگون کے چکر سے نہیں نکل سکتی اور اسے مکتی نہیں ملتی اسی لئے گنگا کے کنارے سینکڑوں مکتی آشرم ہیں جن میں ہزاروں بوڑھے بوڑھیاں آکر رہائش پذیر رہتی ہیں تاکہ انہیں وہاں موت آئے اور وہ مکتی پا جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار