

Loading content...
اس کے علاوہ دور غیبت کی طوالت کی ممکن ہے ایک وجہ یہ بھی ہو کہ جن مومنین نے روز میثاق اپنی جانیں حکومت اِلٰہیہ کو دینے کیلئے لبیک کہا تھا انہیں اس طویل دور میں موقعہ ملے سکے کہ وہ بھی اس میں اپنی طرف سے حصہ دار بن سکیں اس طرح جملہ پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے اصحاب و انصار کی زندگیاں اورقربانیاں بھی اس حکومت اِلٰہیہ کو حکومت جاوید بنا دینے میں معاون بن گئیں تا اینکہ سب سے آخر میں جناب محمد نفس ذکیہ علیہ السلام جو سید حسنی ہوں گے ان کے قربانی اس حکومت کو ابدی حکومت میں بدل دے گی اور اس طرح ہر مومن جس کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ من مات علی حب آل محمد علیہم الصلوات والسلام مات شہیداً کا ایک مقصد بھی یہ ہے کہ پہلے ان کی زندگیوں کو شہادت کا درجہ دے کر پاک کیا جائے گا تاکہ وہ اس قابل ہو سکیں کہ انہیں شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی مقدس زندگی میں شامل کیا جا سکے اس پر پھر کبھی تفصیل سے بات ہوگی کیونکہ یہ موضوع ایک علیحدہ مجلس کا تقاضا کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار