

Loading content...
دوستو!ـیہ تو آپ کو معلوم ہی ہو چکا ہے کہ پاک خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام نے اپنا سب کچھ اپنے لخت جگرؐ کیلئے قربان کیا ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ تو سارے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کو معلوم تھا کہ ہماری حکومت و اقتدار کا دور وہ ہے جو ہمارے آخری لخت جگر عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو میسر آئے گا مگر اس کا زمانہ صرف سات برس کا مقرر تھا یعنی انہوں نے صرف سات سال تک حکومت کرنا تھی جیسا کہ آپ کو بہت سے احادیث میں یہ بات ملے گی شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف نے کل سات سال حکومت کرنا ہے یہ احادیث اپنے مقام پر درست تھے مگر یہ اولین مقررہ زمانہ تھا اور خروج کا وقت بھی 60 ہجری کا مقرر تھا یعنی ساٹھ ہجری کو سات برس کیلئے حکومت آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کا قیام ہوگا اور اس کے بعد قیامت آجائے گی لیکن یہ سب کچھ مشروط تھا محتوم نہ تھا اب یہ تو مالک ذات خود ہی جانتے ہیںکہ وہ کس صورت میں واقع ہونا تھا کیا شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام ہی نے قائم آل محمدؐ علیہ الصلوات والسلام کی صورت اختیار کرنا تھی یا کوئی دوسری صورت تھی مگر تھا یہی سن مقرر کیونکہ یہ محتوم ]حتمی[نہ تھااس لئے اس میں تبدیلی کا امکان تھا جب واقعہ کربلا ہوا تو اس سے قبل جو قربانیاں ہوئیں یعنی امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کا ضرب ظلم سے شہید ہونے اور امام مسموم علیہ الصلوات والسلام کا جام بقا نوش فرمانے سے اس کے عرصے میں طوالت آگئی اور یہ سات سال سے ستر ہزار سال تک پہنچ گیا تھا یعنی اگر شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام قربانی نہ دیتے تو ان کی حکومت قائم ہوجاتی اور پورے ستر ہزار سال تک رہتی جب امام صادق علیہ الصلوات والسلام کا زمانہ آتا ہے تو اس وقت تک ایک لاکھ 80 ہزار سال تک اسے وسعت مل جاتی ہے مگر جب ان سے حقیقی صورت حال کے بارے میں پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے لخت جگر عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت کل کتنا عرصہ رہے گی تو آپ نے فرمایا وہ لامتناہی ہے اس نے کب تک رہنا ہے اسے اللہ کے سوا کوئی جان ہی نہیں سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار