

Loading content...
دوستو!ـیہاں تک تو آپ سمجھ ہی چکے ہیں اب ہم اپنے اصل موضوع کی طرف آتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف بھی لاتعداد زندگیوں کا مجموعہ حیات ہیں اس میں ایک تو ان کے اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام نے جو قربانیاں دی ہیں یہ سب انہی کی حیات طیبہ کو عطا کی ہیں جیسا کہ ہم اپنے ماحول میں اس کی مثالیں دیکھ سکتے ہیں کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے والدین اپنے آرام و چین سکون کی قربانیاں دیتے ہیں اپنا پیٹ کاٹ کے بچوں کا مستقبل بنانے کی کوشش کرتے ہیں کئی لوگ خود بھوکے رہ کر اپنی اولاد کیلئے پونجی جمع کرتے رہتے ہیں تاکہ انہیں فقرو فاقہ سے نہ گزرنا پڑے اسی طرح لاتعداد مثالیں موجود ہیں یہاں وقت کی قلت کے پیش نظر ایسی مثالیں تلاشنا آپ کے سپرد کرتا ہوں اور میں آگے بڑھتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار