

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انبیا علیہم السلام معصوم ہوتے ہیں اس لئے انہیں کسی غیر معصوم کی زندگی نہیں دی جا سکتی تھی انہیں معصوم زندگیوں کا مجموعہ بنانا تھا اس لئے معصوم بچوں کی زندگیاں انہیں دی گئیں لیکن شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس کیلئے عام بچوں کی زندگیوں کو خالق نے پسند ہی نہیں کیا بلکہ انہیں انبیا و رسل علیہم السلام کی زندگیوں کا مجموعہ بنا کر بھیجا ہے کیونکہ وہ معصوم بچے معصوم حقیقی نہیں تھے مجازی معصوم تھے یعنی وہ عرفِ عام میں تومعصوم تھے مگر شرعی لحاظ سے محفوظ تھے معصوم نہ تھے اس لئے اللہ د نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے جو زندگیاں پسند فرمائی ہیں وہ معصومین کی زندگیاں تھیں محفوظین کی نہ تھیں اسی وجہ سے آپ کی حکومت ابدی حکومتِ معنویہ میں بدل گئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار