

Loading content...
ممکن ہے کسی کو یہ غلط فہمی ہو کہ حکومت معنوی و شرعی کا تعلق صرف انسان سے ہوتا ہے ایسا نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک طرح سے حکومت اِلٰہیہ باطنیہ ہوتی ہے جس کا ایک حصہ انسانیت سے متعلق ہوتا ہے جیسا کہ جناب ابراہیم علیہ السلام جب حج کیلئے بلاتے ہیں تو جو ارواح لبیک کہتے ہیں وہ حج پر ضرور جاتے ہیں یعنی ان کی آواز عالم ارواح میں بھی اس طرح گونجی جس طرح مکہ کے پہاڑوں میں گونج رہی تھی یعنی ان کی حکومت کا دائرہ عالم ارواح تک پھیلا ہوا تھا اس طرح ان کی حکومت بلکہ ہر حکومت معنوی عالم ملکوت سے لے کر عالم جمادات تک محیط ہوتی ہے اسی لئے تو انبیا علیہم السلام جمادات اور نباتات تک کو استعمال کرکے دکھاتے رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار