

Loading content...
دوستو!ـیہ سن کر آپ کو عجیب لگے لگا کہ ہمارے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سب سے زیادہ قربانیاں ہوئیں ہیں ہوا یہ کہ روز میثاق جو اولاد آدم سے عہد و پیمان ہوا تھا اس کے بعد خود انبیا علیہم السلام کو بھی یہ آفر (Offer) ہوئی تھی کہ تم میں سے کون ہے وہ صاحب عزت و وقار جو میرے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اپنی جان نچھاور کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہے اس وقت سارے انبیا علیہم السلام نے لبیک کہا اس پر خالق نے کچھ انبیا علیہم السلام کو اس دنیا میں ظہور قدسی سے قبل قربانی دینے کا حکم دیا اور کچھ انبیا علیہم السلام کو رجعت میں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قربان ہونے کا اذن دیا اس طرح جو نبی اس دنیا میں شہید نہیں کئے گئے انہیں درجہ شہادت رجعت میں ضرور ملے گا…اس لئے ان قربانیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ طویل معنوی حکومت سرورِ دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہے جو قیامت تک ناقابل تنسیخ ہے کیونکہ ان کی ذات اقدس ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا علیہم السلام کی زندگیوں کا مجموعہ اس لئے ان کی معنوی حکومت غیر متناہی ہے بلکہ مابعد القیامت بھی انہی کی شریعت و حکومت رہے گی جنت میں جو شریعت رائج ہونا ہے یا رائج ہے وہ بھی انہی کی شریعت وحکومت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار