

Loading content...
اگر ہم ایک جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ معصوم بچوں نے جناب موسیٰ علیہ السلام کیلئے قربانیاں دی ہیں اس لئے ان کی معنوی حکومت یعنی شریعت سب سے زیادہ عرصہ تک چلی دوسرے نمبر پہ جناب ابراہیم علیہ السلام آتے ہیں یعنی جناب عیسیٰ علیہ السلام سے بھی زیادہ بچے ان پر قربان ہوئے اس لئے ان کی شریعت یا معنوی حکومت 700 سال تک منسوخ نہیں ہوئی اس کے بعد جناب عیسیٰ علیہ السلام کا نمبر آتا ہے ان پر کم بچوں نے قربانی دی اس لئے ان کی حکومت معنوی 600 سال کے قریب چلی جیسا کہ جناب محی الدین ابن عربی فصوص میں فرماتے ہیں کہ جو نبی جتنی زیادہ زندگیوں کا مجموعہ تھا اس کی معنوی حکومت و شریعت اتنی زیادہ عرصے تک چلی اب یہ بھی دیکھیں کہ جناب لوط جناب ابراہیم علیہ السلام کے خالہ زاد بھائی ہیں ان پر اگر کسی بچے نے قربانی نہیں دی تو ان کا دائرہ نبوت بھی محدود تھا اور ان کی نبوت بھی ان کی زندگی تک ہی رہی آگے سلسلہ نہیں چلا یعنی جس پر جتنی زیادہ قربانیاں ہوئیں اتنے زیادہ عرصے تک اس کی حکومت شرعی رہی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار