

Loading content...
بات صرف اتنی ہے کہ جب روز میثاق اولاد آدم کو ان کی پشتوں سے نکالا گیا تھا تو اس وقت ساری اولاد آدم کے سامنے یہ بھی آفر (Offer) ہوئی تھی کہ تم میں سے کوئی ہے جو اپنی زندگیوں کو ان انبیا کرام کوپیش کرے جو صاحب شریعت ہوں تاکہ ان معصوم بچوں کی زندگیوں کا مجموعہ بن کر دنیا میں جائیں اور ان معصوم بچوں کی معصوم زندگیاں ان کی شریعت اور حکومت معنوی کو بخش دی جائیں اس پر ایک نبی کو سامنے لایا گیا جن ارواح نے جن انبیا علیہم السلام کیلئے قربان ہونا پسند کیا تھا انہیں بطور قربانی اس دنیا میں ان کے زمانے میں آنا پڑا اور انہیں اپنے عالم معصومیت ہی میں زندگیاں دینا پڑیں اس طرح جن انبیا ماسلف علیہم السلام پر زیادہ سے زیادہ بچوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی شریعت یا حکومت معنوی اتنی زیادہ دیر تک رائج رہی ہے اس لئے ان کی شریعت جو ایک طرح سے معنوی حکومت ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ چلی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار