

Loading content...
اس نے علم نجوم کے حوالے سے بتایا یہاں ایک بچہ پیدا ہونے والا ہے جو تمہارے دین کیلئے موت کا پیغام ہے اس نے کہا ذرا یہ تو بتاؤ کہ وہ کس گھر میں پیدا ہوگا؟ اس نے جب زائچہ میں اپنے بڑے بھائی جناب تارخ علیہ السلام کے گھر کا تعین کیا تو بات کو گول کر گیا اور کہا یہ معلوم کرنا فی الحال مشکل ہے… اس ملعون نے حکم دیا پھر ایسا کرو کہ کوئی بچہ اس دوران زندہ نہ رہنے پائے اس کے بعد اس نے لاتعداد بچوں کو قتل کروایا تاکہ جناب ابراہیم علیہ السلام کی دنیا میں آمد نہ ہو اس طرح ہزاروں بچوں کی جان کی قربانیوں کے بعد جناب ابراہیم علیہ السلام کی آمد ہوئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار