

Loading content...
ہمارے مذہب کا یہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ امامت کیلئے صبر و شجاعت شرط ہے جو شجاع و صابر نہ ہوگا وہ امام نہ ہوگا اور صبر و شجاعت میں یہ شرط ہے کہ اس کے زمانے میں کوئی امام کے برابر شجاع و صابر ہوتا ہی نہیں مگر شجاعت صبر کی فرع ہے اصل کل ہے اور شجاعت اس کی جزو ہے اور زمرۂ تطہیر میں اگر شجاعت کسی کے حصے میں آئی ہے تو وہ امام مظلوم شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام ہیں کہ شجاعت الحسینیہ علیہ الصلوات والسلام ہی سب سے امتیازی حیثیت کی حامل ہے اور اس حوالے سے یہاں پھرانامن کی صورت نظر آتی ہے کیونکہ شجاعت جزو کل صبر کل ہے اور کل کے مالک جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام ہیں اس طرح امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام صفت صبر کے حوالے سے اپنے ہی لخت جگر علیہ الصلوات والسلام کے جزو قرار پاتے ہیں اس پر میں امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کے فضائل کے مجالس میں کافی کچھ عرض کرچکا ہوں یہاں اس کا اعادہ نہیں کرنا چاہتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار