

Loading content...
جیسا کہ آپ سارے جانتے ہیں جملہ مومنین نے کچھ نہ کچھ صبر ضرور کیا ہے کیونکہ صبر ہی تو کمال انسانیہ کی اساس ہے اس میں عمومیت پائی جاتی ہے کیونکہ ابتلاآت کے جو بارہ اقسام ظاہری ہیں اور بارہ اقسام باطنی ہیں ان میں سے ایک مومن کو کسی نہ کسی قسم سے ضرور آزمایا جاتا ہے تو وہ صبر کا مظاہرہ بھی کرتا ہے…یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ ابتلا و آزمائش کی بارہ قسمیں تو وہ ہیں کہ جو برنگ نقمات ہوتے ہیں یعنی ایسی آزمائشیںجن میں جانی، مالی، اولادی، عزتی و ناموسی آزمائشیں ہوتی ہیں مگر کئی آزمائشیں دیکھنے میں اذیت ناک نہیں ہوتیں جو برنگ نعمات ہوتی ہیں بلکہ بڑی لذیذ ہوتی ہیں مگر انسان کیلئے بہت بڑی آزمائشیں ہوتی ہیں جیسا کثرت مال کی آزمائش ہے کہ انسان کے دامن کو مال و دولت سے بھر دیاجاتا ہے اور اس کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ یہ اس حال بھی ہمیں یاد رکھتا ہے یا اسی مال کے ہم و غم میں ہم سے غافل ہوجاتا ہے حکومت و اقتدار کی آزمائش، مال و اولاد کی آزمائش، ایسی بہت سی آزمائشیں ہوتی ہیں ابتلا برنگ نعمات ہوتی ہے اب میں آگے صرف درجات بتاؤں گا مثالیں آپ کو ملتی چلی جائیں گی یہ تو عمومی صبر تھا کہ جو عام مومنین سے متعلق ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار